Breaking News

ٹرمپ کے مظاہروں کی کال سے نمٹنے کی بائیڈن انتظامیہ کی تیاریاں

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خود کی گرفتاری کی صورت میں کارکنوں کو ملک گیر مظاہروں کی کال سے نمٹنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے تیاریاں کرلی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوشواروں میں ہیر پھیر کے معاملے پر اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی جس سے نمٹنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ 6 جنوری جیسے واقعات ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ کیس میں سابق صدر ٹرمپ پر بدھ کے روز فرد جرم عائد ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو وہ مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن جائیں گے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1OgoPy5

No comments