Breaking News

’یوکرین جنگ امریکا نے شروع کروائی اور اب ختم نہیں کرنا چاہتا‘

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کی جنگ کو ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا اور اسے طول دینا چاہتا ہے۔

مشہد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے دراصل یوکرین جنگ شروع کی تھی امریکا نے مشرق میں نیٹو کو وسعت دینے کے لیے اس جنگ کی بنیاد ڈالی۔

خامنہ ای نے کہا کہ اب یوکرین کی جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ امریکا ہی کو پہنچا ہے یوکرین میں غریب لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے اور امریکا میں ہتھیار بنانے والی کمپنیاں اس کا فائدہ اٹھا رہی ہیں اس لیے وہ جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

سپریم لیڈر نے تہران کے اس موقف پر زور دیا کہ اس نے جنگ میں کوئی شرکت نہیں کی اس جنگ میں ایران نے مداخلت نہیں کی اور نہ اسلحہ فراہم کیا۔

خامنہ ای نے جولائی میں تہران کے دورے کے دوران ولادیمیر پوٹن سے کہا تھا کہ اگر روسی صدر "پہل نہ کرتے” تو نیٹو جنگ شروع کر دیتا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eyv9bCw

No comments