ویڈیو: خلیجی ملک میں لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
خلیجی ملک کویت میں برقعہ پہن کر بھیک مانگنے والے لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق کویت میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف ریزیڈنس افیئرز انویسٹی گیشن نے ایک ایشیائی لڑکے کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ لڑکی بن کر سڑکوں پر بھیک مانگ رہا تھا۔
یہ گرفتاری اس مہم کے دوران عمل میں لائی گئی ہے جو کویتی حکام نے ملک میں خاص طور پر رمضان میں گداگری سے نمٹنے کے لیے شروع کر رکھی ہے۔
#المباحث تلقي القبض على متسول باكستاني متستر بزي أمرآة
#مشاهير_الفلس pic.twitter.com/MYFYPIPiJ7
— abdulmohsin Alm (@abdulmohsinAlm) March 28, 2023
وزارت داخلہ نے بھیک مانگنے کے مسئلے سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے معاشرے کے خلاف جرم سمجھا جاتا ہے اور ملک کے امیج کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فراہم کردہ فون نمبرز یا ایمرجنسی نمبر 112 کے ذریعے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے بھیک مانگنے کے کسی بھی واقعے کی اطلاع دیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھیک مانگتے ہوئے پکڑے جانے والے کسی بھی غیر ملکی کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا، اس کے اسپانسر کو قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ممکنہ طور پر کسی بھی غیر ملکی کو اسپانسر کرنے سے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KM4ZT5k
No comments