Breaking News

فوجی کے پاس سے چند گولیاں غائب ہونے پر کم جونگ نے پورے شہر کو سیل کردیا

شمالی کوریا میں ایک فوجی اہلکار کے پاس سے 653 گولیاں غائب ہونے پر شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے پورے شہر کو سیل کردیا۔

ریڈیو فری ایشیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے علاقے ریانگینگ کے ہیسن شہر میں ایک فوجی دستے کی واپسی کے دوران ایک اہلکار کے پاس سے 653 گولیاں غائب ہو گئی تھیں جس کے بعد اہلکاروں نے پہلے خود گولیا تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن جب اس کا کچھ پتا نہیں چلا تو افسران کو اس کی تفصیلات دی گئی جس کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے شہر کو سیل کرنے کا حکم دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم جونگ ان  نے کہا ہے کہ جب تک گولیاں برآمد نہیں ہوجاتیں اس وقت تک پوے شہر میں لاک ڈاؤن رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کا سخت حکم ہے کہ جب تک ساری گولیاں نہیں مل جاتی ہیں تب تک شہر میں لاک ڈاؤن لگا رہے گا، تاہم  پولیس اور فوج دونوں مل کر ان غائب گولیوں کی تلاش کر رہی ہیں، لیکن ایک کئی روز گزر جانے کے بعد بھی اب تک گولیاں برآمد نہیں ہو پائی ہیں۔

شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً دو لاکھ کی آبادی گھروں میں قید ہو چکی ہے، فوجی اور پولیس افسران گھر گھر جا کر تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zOVQWSG

No comments