Breaking News

سعودی عرب میں امام مسجد گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی طریقے سے چندہ جمع کرنے والے امام مسجد کو گرفتار کرلیا گیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور کی نگران ٹیموں نے ریاض کے مشرقی حصے میں امام مسجد کو نقدی اور دیگر قسم کی عطیات کی درخواست کرنے پر حراست میں لیا ہے۔

امام نے مبینہ طور پر مسجد کے وسائل کا غلط استعمال کیا اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمع شدہ کھانے پینے کی اشیا کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک عارضی پناہ گاہ تعمیر کی۔

امام پر وزارت کی طرف سے جاری کردہ قواعد کو توڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس میں غیر سرکاری چینلز کے ذریعے نقد یا قسم کے عطیات جمع کرنے پر پابندی تھی۔

وزارت کے بیان کے مطابق، نگران ٹیموں نے واقعے کی تفتیش کے بعد کیس کو مجاز حکام کو بھیج دیا گیا۔

علاوہ ازیں وزارت نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مسجد کے ملازمین کے عطیات جمع کرنے کی اطلاع وزارت کے بینیفشری سروسز سینٹر (1933) سے رابطہ کر کے یا مملکت بھر کے مختلف علاقوں میں اس کی شاخوں کو مطلع کریں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VO1IwLq

No comments