ملائیشیا کے سابق وزیراعظم گرفتار
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔
ملک کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے کہا ہے کہ محی الدین یاسین جو ملائیشیا کے اس وقت وزیر اعظم تھے جب ملک میں کووڈ 19 کے دوران لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔
ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (MACC) نے جمعرات کی شام ایک بیان میں کہا کہ محی الدین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کے دورے حکومت میں شروع کیے گئے اقتصادی بحالی کے منصوبے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
سابق وزیر اعظم کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
75 سالہ محی الدین نے جمعرات کی صبح ایم اے سی سی میں ان الزامات کے حوالے سے رضاکارانہ طور پر تفتیش میں شرکت کی تھی۔
ان پر الزام ہے کہ عمارت کے ٹھیکیداروں نے وبائی امراض کے دوران معاہدوں کے بدلے ان کی برساٹو پارٹی کے اکاونٹس میں رقم جمع کرائی تھی۔
ایم اے سی سی کے سربراہ اعظم باقی نے پہلے دن سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم جمعہ کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8fByFoI
No comments