Breaking News

امریکا چین کے خلاف اپنے ’دوست‘ ملک کو میزائل دے گا

امریکا تائیوان اور چین میں کشیدگی کے دوران اپنے حلیف تائیوان کو عسکری لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا نے تائیوان کو مزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے جس میں F-16 لڑاکا طیاروں کے لیے 619 ملین ڈالر مالیت کا گولہ بارود بھی شامل ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں امریکا اور چین کے درمیان نیا تنازع کھڑا ہو سکتا ہے جب کہ تائیوان اور چین میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ اس نے F-16 طیاروں میں استعمال کیے جانے والے میزائلوں کے ساتھ ساتھ میزائلوں کی مدد کے لیے آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

اس میں AGM-88 اینٹی ریڈی ایشن میزائل کے ساتھ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور لانچر بھی شامل ہیں۔

تائیوان کو غیر سرکاری طور پر امریکا کی حمایت حاصل ہے اور اس کے پاس امریکا سے خریدے گئے F-16 طیاروں کا بیڑہ ہے جو چین اور امریکا کے درمیان تناؤ کی وجہ ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bkVlW2h

No comments