Breaking News

عمان جانے والی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ

مسقط: بنگلا دیش کے چٹاگانگ سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز نے مہاراشٹر (ہندوستان) کے ناگپور ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

سلام ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ چٹاگرام (چٹاگانگ) سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز میں کارگو ہولڈ میں دھوئیں کی نشاندہی کے الارم کی وجہ سے تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر پرواز کو ناگپور ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ اس کے فوراً بعد ایمرجنسی اور انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کی جانچ کی اور آتشزدگی کی نشاندہی نہ ہونے پر فلائٹ کو ناگپور ایئرپورٹ سے روانہ کر دیا گیا۔

Oman's SalamAir flight makes emergency landing in India

بنگلہ دیش سے اڑان بھرنے والی پرواز میں تقریباً 200 مسافر اور عملے کے سات ارکان سوار تھے۔ تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سلام ایئر تاخیر کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی تکلیف پر معذرت خواہ ہے اور یہ یقین دلانا چاہتا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OuzyvJL

No comments