عدالت میں پیشی سے 2 روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی عوام سے چندہ دینے کی اپیل
واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے لیے امریکی عوام سے پارٹی کو چندہ دینے کی اپیل کر دی اور کہا مجھے اس سے پہلے کبھی اتنی حمایت اور محبت نہیں ملی جتنی اب ملی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی سے دو روز قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے لیے امریکی عوام سے پارٹی کو چندہ دینے کی اپیل کر دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بنیاد پرست، بھتہ خور، بدمعاش سیاست دانوں اور ٹھگ ہمارے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے امریکہ کو ان سے آزاد کرواکر دوبارہ سے ؑعظیم ملک بنانا ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ مجھے اس سے پہلے کبھی اتنی حمایت اور محبت نہیں ملی جتنی اب ملی ہے۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ پر منگل کو باقاعدہ الزامات عائد کیے جائیں گے، جہاں ان کے فنگرپرنٹس لیے جائیں گے اورملزم کی حیثیت سے اُن کی تصویر بھی کھینچ کرجاری کی جائے گی، تاہم ٹرمپ کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔
ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ سابق صدر الزامات کا بھرپور دفاع کریں گے، سابق صدرٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں پیش ہوں گے، جسے انہوں نے کینگرو کورٹ کا نام دیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BUrC2P5
No comments