Breaking News

بھارتی افواج میں فضائی حادثے روزمرہ کا معمول، 30سال میں 534 فضائی حادثات میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک

نئی دہلی : بھارتی فضائیہ اُڑتا پھرتا شمشان گھاٹ بنتا جا رہا ہے، تیس سال میں پانچ سو چونتیس چھوٹے بڑے جہاز کے حادثات میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج میں فضائی حادثے روزمرہ کا معمول بن گئے ، 30 سال میں 534 چھوٹے بڑے جہاز حادثات کا شکار ہوئے، ان فضائی حادثوں میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

صرف پانچ سال میں پینتالیس فضائی حادثات میں بیالیس بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، مارچ دوہزار سترہ سے اب تک اٹھارہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوچکے ہیں، زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت، ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔

بھارتی فضائیہ میں مگ ٹوئنٹی ون طیارے، وڈو میکر، فلائنگ کفن کے نام سے جانے جاتے ہیں، بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے دوہزاربارہ میں مگ ٹوئنٹی ون بیڑے کے نصف سے زائد جہازحادثات کا شکارہوئے۔

872 جہازوں کے بیڑے میں سے 482 حادثات کا شکار ہوئے، صرف دوہزار اکیس میں پانچ مگ ٹوئنٹی ون طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔

آٹھ دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت تیرہ افسران ہلاک ہوئے جبکہ جنوری 2023 میں مدھیا پردیش میں ایس یو تھرٹی اور میراج ٹو تھاؤزنڈ ٹکراکر تباہ ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ گذشتہ ماہ آٹھ مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Qnmdxf6

No comments