گھوڑے کو بچانے کیلیے 2 نوجوانوں نے اپنی جان دے دی
حیدرآباد کے مضافات میں ندی میں ڈوبتے گھوڑے کو بچانے کے لیے دو نوجوانوں نے اپنی جان قربان کر دی گھوڑا بھی نہ بچ سکا۔
دنیا میں جانوروں کی انسان دوستی کی درجنوں مثالیں ہیں کئی فلموں میں اس کی عکاسی بھی کی گئی ہے جب کہ حقیقی زندگی میں بھی آئے روز ہمارے سامنے ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں کہ پالتو جانور اپنے مالک کی محبت اور انسان دوستی میں اس پر آئی مصیبت اپنے گلے لے کر ان کی جان بچا لیتے ہیں اور اس میں بعض اوقات وہ اپنی زندگی کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔
تاہم بھارت میں انسانوں کی جانب سے جانور سے محبت اور دوستی کا ایسا لازوال مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جس نے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ دو نوجوانوں نے گھوڑے کی جان بچانے کے اپنی جان دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ناقابل فراموش واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع قسمت پور کے علاقے میں پیش آیا جہاں موسی ندی گھوڑا پانی میں ڈوب رہا تھا جس کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے دو دردمند دل رکھنے والے نوجوان ندی میں اترے تو پھر ان کی لاشیں ہی باہر نکالی گئیں۔ لاشوں کی شناخت گھڑ سوار سیف اور آشو سنگھ کے ناموں سے ہوئی ہے
رپورٹ کے مطابق گھڑ سوار سیف کا گھوڑا قسمت پور کے قریب ایک ندی میں گر گیا جس کو بچانے کی کوشش میں پہلے اشو سنگھ نامی نے ندی میں چھلانگ لگائی تاہم وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوبنے لگا تو اس کے پیچھے سیف نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔
لیکن ندی کی تند وتیز موجوں نے گھوڑے اور دونوں نوجوانوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور وہ تینوں اس میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
مقامی افراد نے واقعے کی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے ماہر تیراکوں کی مدد سے دونوں نوجوانوں کی لاشیں اور مردہ گھوڑے کو پانی سے نکالا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/J3TgBjw
No comments