ڈونلڈ ٹرمپ کا 34 مجرمانہ الزامات میں صحت جرم سے انکار
نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 34 مجرمانہ الزامات میں صحت جرم سے انکار کردیا ، ٹرمپ پر 2016 میں اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے ادائیگی چھپانے کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو پولیس حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ٹرمپ پر باقاعدہ فرد جرم عائد کردی گئی ، ٹرمپ نے چونتیس مجرمانہ الزامات میں صحت جرم سے انکار کیا۔
استغاثہ نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے 2016 کے انتخابات کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس میں ایک ہش منی اسکیم کے ذریعے ان خواتین کو ادائیگی کی گئی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ٹرمپ نے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کی، معلومات منظرعام پر آنے سے ٹرمپ کو انتخابی مہم متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
کیس کی سماعت مکمل ہونے پر ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت سے واپس فلوریڈا پہنچ گئے ، ٹرمپ پر منفی معلومات چھپانے کیلئے اداکارہ کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی ادائیگی کا الزام ہے جبکہ ٹرمپ پر کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی اور دیگرالزامات عائد کیے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈسٹرکٹ کورٹ ہاؤس روانگی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ یقین نہیں آ رہا کہ امریکا میں یہ سب ہو رہا ہے۔
سابق امریکی صدر کیخلاف کارروائی پر پاکستانی نژادڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے کہا کہ ٹرمپ الزامات کا سامنا کرنے کےبجائےمعاملےکوسیاسی رنگ دےرہے ہیں۔
پاکستانی نژاد ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نےعدالتی کارروائی ٹرمپ کو الیکشن سے روکنے کی کوشش قرار دیا جبکہ ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کاریپبلکن صدارتی امیدوار بننا مشکل نظر آرہا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Y61cTFC
No comments