Breaking News

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حراست میں لے لیا گیا

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے حراست میں لے لیا ہے، ان پر رقوم کی ادائیگی چھپانے سمیت کئی الزامات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر آج باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی ان پر رقوم کی ادائیگی چھپانے سمیت کئی الزامات ہیں۔

عدالت میں پیشی سے قبل ٹرمپ نے لکھا ہے کہ عدالت میں پیش ہونا ڈرامہ لگتا ہے۔ ’لوئر مین ہٹن کی طرف جارہا ہوں۔ ڈرامہ لگ رہا ہے۔ وہ مجھے گرفتار کرنے جارہے ہیں۔ یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ امریکہ میں ہورہا ہے۔‘

عدالت میں پیشی سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کا فنگر پرنٹ اور مَگ شاٹ لیا گیا دوران سماعت جج نے عدالتی کارروائی کو نشر کرنے سے منع کیا۔

ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر ان کی حامیوں کی بڑی تعداد ٹرمپ ٹاور پہنچی اور ان کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انہوں نے عنقریب اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کارکنوں کو احتجاج کے لیے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ینہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی جانب سے دائر کردہ کیس
میں مجھے گرفتار کیا جائے گا، گرفتاری کی صورت میں کارکنان بھرپور احتجاج کی تیاری رکھیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ei8u0aw

No comments