امریکی صدر بائیڈن کے غائب دماغی کے مظاہرے معمول بننے لگے
امریکی صدر جو بائیڈن کے غائب دماغی کے مظاہرے معمول بننے لگے ہیں اپنے دورہ آئرلینڈ پر انہوں نے ایک بار پھر اس کا مظاہرہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جو آئرلینڈ کے دورے پر گزشتہ روز دارالحکومت بیلفاسٹ کے ایئرپورٹ پہنچے تو انہوں نے ایک بار پھر اپنی روایت کو دہراتے ہوئے غائب دماغی کا مظاہرہ کیا ہے۔
امریکی صدر کا جہاز آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلیفاسٹ پر لینڈ کیا تو وہاں برطانوی وزیراعظم رشی سوناک پہلے سے ان کے استقبال کے لیے موجود تھے تاہم رشی سوناک کی حیرت کی اس وقت حیرت کی انتہا نہیں رہی جب بوکھلائے ہوئے بائیڈن نے انہیں پہچانا نہیں اور ان سے صرف مصافحہ کرنے کے بعد وہ ان کو دھکیل کر سامنے کھڑے فوجی افسر کی طرف بڑھ گئے جس کو برطانوی وزیراعظم سمجھ رہے تھے۔ رشی سوناک یہ منظر دیکھتے ہی رہ گئے۔
بائیڈن برطانوی وزیراعظم کو حیران وپریشان چھوڑ کر ایک سفید فام فوجی افسر کو پرتپاک انداز سے ملے جب کہ امریکی صدر برطانیہ میں موجود امریکی سفیر خاتون سے گرم جوشی کے ساتھ بھی ملے اور کافی دیر تک ان سے محو گفتگو رہتے ہیں۔ اس دوران ایک جانب کھڑے رشی سوناک اس ساری صورت حال کو دیکھتے رہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AJfnzGK
No comments