امریکا کے اہم شہر میں 5 بار اذان دینے کی اجازت مل گئی
امریکا کے بڑے میٹروپولیٹن شہروں میں شمار ہونے والے میناپولس میں لاؤڈاسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں پانچ بار گونجیں گی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میناپولس امریکا کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے جس نے مساجد کو ہر روز پانچ مرتبہ اذان کو عوامی طور پر نشر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
منیاپولس سٹی کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے شور آرڈیننس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک قرارداد کی منظوری دی جس کے بعد مسلمان لاؤڈاسپیکر پر روازنہ پانچ بار اذان دے سکیں گے۔
اس سے قبل مخصوص اوقات میں صبح اور شام میں اذان کو عوامی طور پر دینے سے روکا گیا تھا۔
The Minnesota chapter of the Council on American-Islamic Relations (CAIR-MN) today welcomed passage of a resolution by the Minneapolis City Council allowing the adhan, or Islamic call to prayer, to be publicly broadcast from mosques five times a day. https://t.co/Oxj7uaNGg5 pic.twitter.com/eDlZWZDMMn
— CAIR MN (@CAIRMN) April 13, 2023
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کی مینیسوٹا برانچ کے ڈائریکٹر جیلانی حسین نے ووٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ یہ ہماری پوری قوم کے لیے مذہبی آزادی اور تکثیریت کی ایک تاریخی فتح ہے جس پر م منیاپولس سٹی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ عظیم مثال قائم کی اور ہم دوسرے شہروں سے بھی اس کی پیروی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8EIaMpz
No comments