بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک
بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں غیر موسمی بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں غیر موسمی بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک ہوا، اکولا کے پارس گاؤں میں اتوار کی دیر رات 7 لوگوں کی ہلاک ہوئے، وہیں بابوجی مہاراج سنستھان آشرم میں بجلی گرنے سے 150 سال پرانا نیم کا درخت ٹین کے شیڈ پر گر گیا جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ اورنگ آباد، بیڈ، ہنگولی، نندوربار، پربھنی اور پونے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ ان میں بنیادی طور پر کھیتوں میں کام کرنے والے کسان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ریاست مہاراسٹرا کے مختلف علاقوں میں خراب موسم کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سینکڑوں جانور بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی اضلاع میں ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر زراعت کو نقصان پہنچایا ہے، خاص طور پر کھڑی فصلیں، آم، دیگر پھلوں اور سبزیوں کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/knAlt5i
No comments