کینیڈا : نمازی کو کچلنے کے کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کے احاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اونٹاریو صوبے کے مارکھم شہر میں پیش آیا تھا۔ جہاں 28 سالہ شرن کیروناکرن نامی ملزم نے مسجد کے احاطے میں ایک نمازی کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی تھی۔ واقعے میں ملوث شخص کو بعد میں ٹورنٹو سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر دھمکیاں دینے، ہتھیار سے حملہ کرنے اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اسے آج اونٹاریو کی اعلیٰ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Deeply disturbed to hear of the violent hate crimes and racist behaviour at the Islamic Society of Markham. To Muslims in Markham and Canada, I stand with you. (1/3) https://t.co/sHCSlwI5Ts
— Mary Ng (@mary_ng) April 8, 2023
اس کے علاوہ اسلامک سوسائٹی آف مارکھم (آئی ایس ایم) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کے روز ایک شخص مارکھم کی مسجد میں داخل ہوا۔ اس نے بظاہر قرآن کو شہید کیا اور وہاں موجود نمازیوں کو برا بھلا کہا۔ تاہم پولیس نے اپنے بیان میں قرآن کریم کی توہین کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔
کینیڈا کی وزیر تجارت میری نیگ نے اس واقعے کی مذمت کی اور اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین سماج میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yt8WHxF
No comments