Breaking News

دنیا کے کم عمر ترین مصنف کے بارے میں دلچسپ حقائق

دنیا میں آپ نے ایسے کئی عالمی ریکارڈز بنتے دیکھے ہوں گے جنہوں نے آپ کو حیرت زدہ کر دیا ہوگا ایسا ہی ایک ریکارڈ یو اے ای کے 4 سالہ سعید نے قائم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی 4 سالہ بچے سعید المھیری کا نام دنیا کے کم عمر مصنف کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ سعید المھیری کو عالمی سطح پر دنیا کا کم عمر ترین منصف کا اعزاز اس کی عربی زبان میں لکھی گئی ایک کتاب ’’الفیل سعید والدب‘ (خوش ہاتھی اور ریچھ) لکھنے پر حاصل ہوا ہے۔

لیکن آپ یہ جان کر مزید حیران ہوں گے کہ اس سے قبل دنیا کی کم عمر ترین مصنف کا اعزاز بھی اسی خاندان کے پاس تھا اور سعید کی بڑی بہن ظبی المھیری نے 7 سال کی عمر میں کتاب لکھ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا تھا۔

ظبی المھیری نے اپنی پہلی کتاب ’کانت لدی فکرۃ‘ (میرے پاس ایک سوچ تھی) کے عنوان سے لکھی تھی جس کی ایک ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

ظبی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نے مذکورہ کتاب میں اپنی ماں اور اپنی فیملی کے ساتھ استوار ہونے والے رشتے پر روشنی ڈالی ہے۔ اس نے دادی سے ملنے کے لیے گھر والوں کے سفر کا تذکرہ کرکے یہ کام انجام دیا۔

الظبی مستقبل میں خلا نورد اور سائنسدان بننا چاہتی ہے کہ اور اس کی خواہش ہے کہ وہ خلائی دنیا میں بھی کارہائے نمایاں انجام دے اور مشتری سیارے کے سرخ نشان کی حقیقت دریافت کرکے دنیا کے سامنے لائے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4uyLNJb

No comments