اٹلی میں انگریزی پر پابندی لگانے کی تیاریاں
روم : اٹلی میں انگریزی زبان کے الفاظ کی ادائیگی اور اس کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے اطالوی ایوان میں بل پیش کردیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی حکمران جماعت کی جانب سے پیش کیے گئے نئے قانون کے تحت انگریزی کے الفاظ استعمال کرنے کو قابل سزا قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کی حمایت سے ان کے بھائی کی جانب سے پارلیمنٹ میں نیا قانون پیش کیا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت اٹلی کی سرکاری کمیونیکیشن میں انگریزی یا دیگر غیرملکی زبانوں کے الفاظ استعمال کرنے پر1 لاکھ یورو تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مذکورہ قانونی مسودے میں تمام غیرملکی زبانوں کے الفاظ کے استعمال کو روکنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم خصوصی طور پر ’انگلومینیا‘ یا انگریزی زبان کے الفاظ کے استعمال کو اطالوی زبان کیلئے”ڈیمینز اینڈ مورٹیفائز” قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تو اور بھی بدتر ہے کیونکہ برطانیہ اب یورپی یونین کا بھی حصہ نہیں ہے۔
پارلیمنٹ میں بحث کیلئے پیش کیے گئے بل میں تجویز دی گئی ہے کہ سرکاری نوکریوں اور پبلک ایڈمنسٹریشن کیلئے کسی بھی شخص کیلئے "اطالوی زبان پر تحریری اور زبانی عبور” کو لازمی قرار دیا جائے۔
بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ اٹلی میں کام کرنے والی کمپنیوں کو بھی سرکاری دستاویزات میں انگریزی زبان کے الفاظ استعمال نہ کرنے کیلئے پابند بنایا جائے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HjWZizP
No comments