غذائی اشیا میں کیڑوں کا پاؤڈر، سعودی فوڈ اتھارٹی کا اہم بیان
ریاض: غذائی اشیا میں کیڑوں کے پاؤڈر کے استعمال کی اجازت کے حوالے سے سعودی فوڈ اتھارٹی کی سخت تردید سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سعودی مارکیٹوں میں موجود غذائی اشیا میں کیڑوں کا پاؤڈر استعمال کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایس ایف ڈی اے سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقامی شہری نے ایک ویڈیو میں کیے گئے دعوے کی حقیقت دریافت کی تھی۔
وiڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’سافٹ ڈرنک اور خوراک میں کیڑوں سے بنا ہوا مخصوص پاؤڈر استعمال کیا جا رہا ہے، مقامی شہری نے پوچھا تھا کہ کیا ویڈیو میں کیا جانے والا یہ دعویٰ درست ہے؟‘
ایس ایف ڈی اے نے صارفین کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ سعودی مارکیٹ میں موجود کسی بھی مشروب یا خوراک میں کیڑوں کا پاؤڈر شامل نہیں ہے، اور اس حوالے سے ویڈیو میں جو دعوی کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایس ایف ڈی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی مارکیٹوں میں موجود کسی بھی غذائی شے میں سور کے گوشت یا اس سے تیار کردہ کوئی چیز شامل نہیں ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rL27Csf
No comments