Breaking News

ترک صدر اردوان نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد تک اضافے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اردوان کی جانب سے یہ اعلان 14 مئی کو ہونے والے صدارتی و پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل ہی کیا گیا ہے۔

اردگان نے تنخواہ میں اضافے کا اعلان منگل کو انقرہ میں ایک اجلاس میں کیا جس میں عوامی اجتماعی بارگیننگ ایگریمنٹ پروٹوکول نامی ایک فریم ورک کے ذریعے عوامی کارکنوں کے معاشی اور سماجی حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت کی ویب سائٹ پر ایک بیان کے مطابق صدر نے کہا کہ ہم تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کر رہے ہیں جس سے سرکاری ملازمین کی کم از کم اجرت 15ہزار لیرا ہو جائے گی۔

اردگان نے مزید کہا کہ وہ سرکاری ملازمین کی اجرتوں اور پنشن میں اضافے پر کام جاری رکھیں گے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XBfejE8

No comments