اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزی؛ یورپی یونین نے پروگرام منسوخ کر دیا
اسرائیل کے شدت پسند رہنما کی اشتعال انگیزیوں اور سخت بیانات کی وجہ سے یورپی یونین نے اسرائیل میں اپنی تقریب منسوخ کر دی۔
اسرائیل میں یورپی یونین کے وفد نے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی Itamar Ben-Gvir کی یومِ یورپ کے حوالے سے شیڈول تقریب میں ممکنہ شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارتی استقبالیہ منسوخ کر دیا۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یورپی وفد نے لکھا کہ افسوس کے ساتھ، اس سال ہم نے سفارتی استقبالیہ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم کسی ایسے شخص کو پلیٹ فارم پیش نہیں کرنا چاہتے جس کے خیالات یورپی یونین کی اقدار سے متصادم ہوں۔
برسلز 9 مئی کو یومِ یوروپ کے طور پر مناتا ہے، 1950 کے فرانسیسی اعلامیے کا احترام کرتے ہوئے جس کی وجہ سے اس ادارے کی بنیاد رکھی گئی جو یورپی یونین بن گئی۔
یورپی یونین نے واضح کیا ہے کہ باقی عوامی تقریب شیڈول کے مطابق منعقد کی جائیں گی۔
اسرائیل میں یورپی یونین کے وفد کی جانب سے بین گویر کے خلاف احتجاج اور پروگرام منسوخی کا فیصلہ سخت گیر مذہبی اور انتہائی قوم پرست وزیر کی وجہ سے اسرائیل اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تنازعہ کا سبب بن سکتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bL72eQk
No comments