Breaking News

صدر منتخب ہونے پر صدر اردوان کے اہم اعلانات

ایک بار پھر ترکیہ کے صدر منتخب ہونے والے رجب طیب اردوان نے وعدے پورے کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اہم اعلانات کیے ہیں۔

صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد وکٹری اسپیچ میں طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کے عوام نےہمیں دوبارہ اقتدارسونپ دیا ہے ہمیں مزید5سال حکومت کرنےکی ذمہ داری دی گئی ہے۔

استنبول میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک بارپھراپنی تاریخ لکھ رہے ہیں ہم بحیثیت قوم اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں گے ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے اور وعدے پورے کریں گے۔

ترک صدر نے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کاشکریہ جنہوں نے ہمیں اپنا ووٹ دیا، دراصل حقیقی جیت ترکی اور اس کے عوام کی ہوئی ہے، الیکشن میں کامیابی کے اصل حق دار 85 ملین ترک عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فتح کے ساتھ ہی ’’ترکی کی صدی‘‘ کا دروازہ کھل گیا ہے، انتخابی نتائج نے ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے کہ ملک و قوم کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر ہے۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کلیک دار اوگلو کو ان کے برے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرائے گی کیونکہ پارلیمان میں ان کی نشستوں کی تعداد گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/amMVAb8

No comments