طیب اردوان کی کامیابی پر پیوٹن نے کیا کہا؟
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اردگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ترک عوام نے اردگان کی بے لوث خدمت اور آزاد خارجہ پالیسی کو سراہا ہے۔
پیوٹن نے ایک پیغام میں کہا کہ "انتخابی فتح جمہوریہ ترکی کے سربراہ کے طور پر آپ کی بے لوث محنت کا قدرتی نتیجہ تھی جو ریاستی خودمختاری کو مضبوط بنانے اور آزاد خارجہ پالیسی چلانے کے لیے آپ کی کوششوں کے لیے ترک عوام کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ ہم دوستانہ روس-ترک تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لیے آپ کے ذاتی تعاون کو سراہتے ہیں۔
قطر، ہنگری، صومالیہ، فلسطین، وینزویلا، ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
عالمی سطح پر مذکورہ ممالک مبارکباد دینے والے اولین سربراہان مملکت اور حکومتی شخصیات ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Uk3FdzJ
No comments