Breaking News

منی پور: مودی سرکار کا احتجاج کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم

بھارت کی ریاست منی پور میں آگ اور خون کی ہولی میں مودی سرکار بد مست ہے جس کی وجہ سے صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

مودی سرکار نے سی آر پی ایف کی ریپڈ ایکشن فورس کے 500 جنگجو سپاہیوں کو منی پور بھیج دیا۔ بی ایس ایف، انڈین آرمی اور دیگر فورسز کے اہلکار پہلے ہی ریاست میں تعینات ہیں۔

منی پور میں سی آر پی ایف کی مجموعی 15 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جبکہ 10 مزید دستے تقریباً ایک ہزار سپاہی ریاست کیلیے روانہ ہوگئے۔

ریاست میں مظاہروں کے دوران تشدد کی کارروائیوں میں اب تک 10 افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مودی سرکار کی جانب سے فورسز کو احتجاج کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔ مودی نے بھارت کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا جہاں زندگی کی قیمت نہ رہی۔

منی پور میں احتجاجی مظاہرے کیوں ہو رہے ہیں؟

ریاست کی غیر قبائلی آبادیاں مطالبہ کر رہی ہیں کہ انہیں قبائلی درجہ دیا جائے تاکہ ان کی زمینوں، ثقافت اور شناخت کو قانونی تحفظ مل سکے۔ قدیم قبائلیوں کی تنظیمیں اس پر سراپا احتجاج ہیں جبکہ مودی سرکار ان کی آزاد دبانے کیلیے مظالم کر رہی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HaJQ62S

No comments