ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کا فون چھین کر اسے طیارے سے اتار دیا
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منع کرنے کے باوجود سوالات کرنے پر صحافی کو موبائل فون چھین کر طیارے سے اتار دیا۔
25 مارچ کو این بی سی نیوز کے رپورٹر وون ہلارڈ نے طیارے میں ڈونلڈ ٹرمپ سے اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کیلیے رقم دینے کے کیس سے متعلق سوالات کیے۔ اس دوران صحافی نے اپنے فون کا ویڈیو ریکارڈر آن رکھا تھا۔
رپورٹر نے پوچھا کہ ’آپ مایوس ہوگئے؟‘ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں کسی بھی چیز سے مایوس نہیں ہوتا۔ ابھی ریلی میں دو گھنٹے تقریر کر کے آیا ہوں، کیا تمہیں مایوس نظر آ رہا ہوں؟ میں بالکل بھی مایوس نہیں کیونکہ یہ ایک جعلی کیس اور جعلیتفتیش ہے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ اب مزید سوالات مت پوچھنا۔‘
لیکن رپورٹر باز نہیں آیا اور اس نے مزید سوالات پوچھنا شروع کر دیے جس پر سابق صدر غصے میں آگئے۔ انہوں نے صحافی کا فون چھین کر طیارے میں ہی کہیں پھینک دیا اور فضائی میزبان سے کہا کہ اسے جہاز سے اتارو۔
اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا یہ واقعہ کس طیارے میں اور کہاں ہوا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bsr2XMx
No comments