امریکا نے بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا
واشنگٹن: امریکا نے بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو ایک سینیئر امریکی اہل کار نے بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک ماہ بعد مودی امریکا کا دورہ کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی، جس میں مودی سرکار کے ہندو قوم پرستوں کی قیادت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ امریکی سیکریٹری خارجہ اینٹنی بلنکن نے رپورٹ پر تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممالک میں حکومتیں مذہبی اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف ریاستی سطح پر اقدامات کیے گئے، مذہبی اقلیتوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے حکام نے تشدد کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سری نگر میں محرم کا جلوس نکالنے پر گرفتار یاں کی گئیں، امریکی حکام نے کہا کہ بھارت میں مذہبی تشدد مسلسل جاری رہنے پر افسوس ہے، بھارت مذہبی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
واضح رہے کہ امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GXiWd3c
No comments