جرمن تاریخ کی سب سے بڑی چوری کرنے والے گینگ کو سزا
جرمنی میں ایک کھرب یورو مالیت کے نایاب ہیرے اور نوادرات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔
جرمنی کی عدالت نے گینگ کے پانچ ارکان کو ڈریسڈن کے ایک میوزیم سے اٹھارویں صدی کے انمول زیورات چوری کے جرم میں چھ سال تک قید کی سزا سنائی ہے جسے جدید تاریخ کی سب سے بڑی آرٹ ڈکیتی کہا گیا تھا۔
سزا پر اطمینان کا اظہار کرنے والے مجرمان کا تعلق”ریمو قبیلہ” سے ہے جو ایک وسیع خاندان ہے جو زیادہ تر برلن میں مقیم ہے اور منظم جرائم کے ساتھ تعلقات کے لیے جانا جاتا ہے۔
ان ملزمان کی عمریں 20 سال کے اندر ہیں جن پر گینگ چوری اور سنگین آتش زنی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ گینگ کے چھٹے ملزم کو عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا۔
سنہ 2019 میں جرمنی کے عجائب گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں گروہ 16ویں صدی کے نایاب اور قیمتی ہیرے چرا کر لے گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 16ویں صدی کے ان نایاب اور قدیم ہیروں کی موجودہ مالیت 1 کھرب یورو کے قریب تھی۔
پولیس نے عجائب گھر انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا اور ایک سال کی تحقیقات کے بعد برلن میں واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ALF6248
No comments