کینیڈا نے دنیا کا سب سے خوبصورت پاسپورٹ متعارف کرادیا، ویڈیو دیکھیں
کینیڈا نے دنیا کا سب سے خوبصورت ڈیزائن سے مزین پاسپورٹ متعارف کرادیا، مزید حفاظتی خصوصیات سے آراستہ پاسپورٹ کی نمائش گزشتہ روز کی گئی۔
کینیڈین حکومت نے گزشتہ روز اعلیٰ درجے کی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ پاسپورٹ کے لیے ایک نئے ڈیزائن کی رونمائی کی ہے جس میں ایک باقاعدہ اپ گریڈ کے حصے کے طور پر عزت مآب کنگ چارلس تھری کے حوالے سے ایک نئی سیریز بھی شامل ہے۔
مذکورہ نیا پاسپورٹ امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (آئی آر سی سی) نے جاری کیا ہے، کہا جارہا ہے کہ اس پاسپورٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ تمام موسموں کا پاسپورٹ ہے، جس کے ڈیزائن الٹرا وائلیٹ لائٹ کے تحت تبدیل ہوتے ہیں۔
پاسپورٹ کی نئی خصوصیات میں اس کے پولی کاربونیٹ ڈیٹا پیج پر سیاہی میں پرنٹ کرنے کے بجائے لیزر سے کندہ کی گئی معلومات شامل ہیں۔
1/ Today, we’re excited to unveil the new design of the Canadian passport! pic.twitter.com/O0LLrBofcg
— Passport Canada (@PassportCan) May 10, 2023
نئے کینیڈین پاسپورٹ کے سرورق پر میپل کے پتے ہیں، سامنے کا ایک بڑا پیلا میپل کا پتّہ اور پیچھے کی جانب کندہ شدہ خاکے کے اندر چھوٹے سرخ پتوں کا مجموعہ ہے۔
ویزا کے صفحات کے اندر فطرت کو اجاگر کرنے کے ساتھ چار موسموں کی نمائندگی کرنے والی نشانیاں ہیں۔ موسم خزاں کے منظر میں بچوں کو دکھایا گیا ہے جب کہ موسم بہار میں ایک ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ الٹرا وائلٹ روشنی کے سامنے آنے پر تصویروں کے رنگ زیادہ واضح ہو جاتے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ul0Ed9R
No comments