Breaking News

دوران پرواز مسافر نے فضائی میزبان کی پٹائی کر دی

بھارت سے برطانیہ جانے والی پرواز میں مسافر نے دو فضائی میزبان کی پٹائی کر کے انہیں زخمی کر دیا جبکہ خود بھی بڑی مشکل میں پھنس گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائٹ نئی دہلی سے لندن جا رہی تھی جس میں مسافر نے فضائی میزبان سے جھگڑا شروع کیا۔ جب دیگر میزبان بیچ بچاؤ کیلیے آئے تو اس نے انہیں بھی مارا جس کے نتیجے میں عملے کے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایئر انڈیا نے سول ایوی ایشن سے شکایت کی اور ملزم کا نام نو فلائنگ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ اب وہ دو سال تک کسی بھی طیارے میں سفر نہیں کر سکے گا۔

ملزم نے طیارے کے اڑان بھرتے ہی عملے کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی تھی۔ اسے متعدد بار وارننگ دی گئی لیکن وہ باز نہ آیا۔

کیپٹن نے واقعے کا علم ہوتے ہی طیارہ واپس نئی دہلی میں لینڈ کیا۔ ایئرپورٹ پر سکیورٹی اور پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مسافر نے بدتمیزی کیوں کی تھی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dnXFO9p

No comments