کویت : ورک ویزا دینے سے متعلق اہم ہدایت جاری
کویتی حکام نے غیرملکیوں کو ورک ویزا دینے میں مزید سختی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کوئی بھی شخص ملک میں غیرقانونی طریقے سے داخل نہ ہوسکے۔
کویتی حکام نے ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ جس میں ایک ایشیائی شخص جسے کئی سال قبل کویت سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا جعلی پاسپورٹ اور نئے ورک ویزا کے ذریعے دوبارہ ملک میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص جب کویت ایئرپورٹ پر پہنچا اور اپنا پاسپورٹ پیش کیا تو امیگریشن افسر نے اس کی سابقہ ڈی پورٹیشن کا پتہ لگاتے ہوئے اس کے کویت میں داخلے پر پابندی لگادی۔
اس کے بعد اس شخص کو ہوائی اڈے کے تفتیش کاروں کے حوالے کر دیا گیا لیکن وہ پوچھ گچھ کے دوران ٹرانزٹ ہال سے فرار ہوگیا تاہم جلد ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جو کہ اب اپنے آبائی ملک واپس بھیجے جانے کے عمل میں ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ متعلقہ شخص کا تعلق کس ملک سے ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر وزارت داخلہ نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ورک ویزا دینے میں مزید سختی کریں اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے پس منظر کی مکمل جانچ کریں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k7ROlgP
No comments