Breaking News

کئی سال سے کھانا کھائے بغیر زندہ رہنے والا شخص

ایران سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس نے 17 سال تک پانی نہیں پیا اور وہ سافٹ ڈرنک پینے کی لت میں مبتلا ہے۔

ایرانی شہری غلام رضا اردشیری کا کہنا ہے کہ اس نے جون 2006 میں کھانا کھانا چھوڑ دیا تھا اس دن سے آج تک اسے بھوک نہیں لگتی اور وہ صرف ایک چیز جو اسے توانائی فراہم کرتی ہے وہ سافٹ ڈرنکس ہیں۔

40سال سے زائد عمر کا آدمی جو مبینہ طور پر روزگار کے لیے فائبر گلاس کی مرمت کا کام کرتا ہے اس کی دو بیٹیاں ہیں جو ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

ایرانی شہری نے کہا کہ ایسا کوئی حادثہ نہیں تھا جس کے اثرات مرتب ہوئے ہوں اور مجھے کوئی صدمہ بھی نہیں پہنچا اس کے باوجود میں خود حیران ہوں اور مجھے ابھی تک اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔

اپنی کیفیت کے بارے میں بتاتے ہوئے غلام رضا اردشیری نے کہا کہ 17سال پہلے مجھے ایک عجیب سا احساس ہوا تھا مجھے ایسا لگا کہ جیسے میرے منہ کے اندر بال جیسی کوئی چیز ہے، میں نے محسوس کیا کہ اس بال کا ایک سرا میرے منہ کے اندر اور اس کا دوسرا سرا میرے پیٹ میں ہے۔

Gholamreza Ardeshir claims to have consumed nothing but soft drinks for years

یہ ایک ایسا احساس تھا جیسے بال میرے گلے میں پھنسا ہوا ہو اور اس بال کو ہٹانا ممکن نہیں تھا، اس سے میرا دم گھٹ رہا تھا، میری سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں میں خود کو پاگل تصور کررہا تھا۔

غلام رضا نے بتایا کہ اگلے دن ڈاکٹر کے پاس گیا اور اپنی کیفیت بیان کی لیکن وہ اور اس کے علاوہ بہت سے دیگر معالج بھی میری اس بیماری کی تشخیص نہیں کرپائے۔ حتیٰ کہ اس احساس سے چھٹکارا پانے کے لیے مجھے نفسیاتی ڈاکٹر کے پاس بھی بھیجا گیا لیکن سب بےسود رہا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والے میرے سامنے کھانا نہیں کھاتے کیونکہ انہیں کھانا کھاتے ہوئے دیکھ کر مجھے شدید متلی ہونے لگتی ہے۔ غلام رضا نے بتایا کہ وہ رات میں تقریباً چار گھنٹے کم سوتے ہیں اور دن میں تین لیٹرسافٹ ڈرنکس سے گزار کرتے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HjYnmAC

No comments