غیر قانونی حج کیلیے جانیوالے ایک لاکھ 59 ہزار غیر ملکی ڈی پورٹ 83 جعلی معلمین بھی گرفتار
حج کے لیے بغیر پرمٹ مکہ مکرمہ پہنچنے والے ایک لاکھ 59 ہزار تارکین وطن کو ڈی پورٹ جب کہ 83 جعلی معلمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سال غیر قانونی طور پر بغیر پرمٹ حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والے ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد تارکین وطن کو ڈی پورٹ جب کہ 83 جعلی حج معلمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی محکمہ امن و عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے کہا ہے کہ 83 جعلی حج معلمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بغیر پرمٹ کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 59 ہزار188 تارکین کو واپس کیا گیا۔ مکہ مکرمہ سے بغیر پرمٹ حج پر جانے کی کوشش پر پانچ ہزار 868 غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے یہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔
محمد البسامی کے مطابق غیر قانونی طریقے سے عازمین حج کو مشاعر مقدسہ لے جانے والے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ مکہ مکرمہ کے باہر چیک پوسٹوں سے 109118 گاڑیوں کو واپس کیا گیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Cm76TMP
No comments