روس کا آخری یوکرینی جنگی جہاز بھی تباہ کرنے کا دعویٰ
روس کی ایرو اسپیس فورسز نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران اوڈیسا بندرگاہ پر آخری یوکرینی جنگی بحری جہاز کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان روسی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ایگور کوناشینکوف نے نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس کی ایرو اسپیس فورسز نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران اوڈیسا بندرگاہ میں آخری یوکرائنی جنگی بحری جہاز کو تباہ کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ 29 مئی کو اوڈیسا بندرگاہ میں یوکرینی بحریہ کا آخری جنگی جہاز یوری اولیفیرینکو روسی ایرو اسپیس فورسز کے جدید ترین میزائلوں حملوں کے نتیجے میں تباہ ہوگیا۔
گزشتہ سال 9 مئی کو بحیرہ اسود میں اسنیک آئی لینڈ پر کیف کی طرف سے حملے کی کوشش کے بعد روسی افواج نے یوکرین کی سینٹور کلاس کی 3 بکتر بند کشتیوں کو ڈبو دیا تھا۔ ان میں سے ہر ایک میرین انفنٹری پلاٹون لے سکتی تھی۔
واضح رہے کہ یوکرین کی بحریہ نے روس کی طرف سے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے سے پہلے تقریباً 25 جنگی بحری جہاز بھیجے گئے جن میں 5 گشتی اور 6 توپ خانے کی کشتیاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ یوکرینی بحریہ کے جنگی اثاثوں میں گولا پرستان بارود شکن کشتی اور سواتوو حملہ کرنے والی کشتی شامل تھی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NmszVEU
No comments