Breaking News

فلسطینی صدر محمود عباس اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے

فلسطین کے صدر محمود عباس اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین امن مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس 13 سے 16 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ کن گینگ نے اپریل میں اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں کو بتایا تھا کہ ان کا ملک امن مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہے۔

کن اور اسرائیلی اور فلسطینی اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان الگ الگ فون کالز اس وقت ہوئیں جب بیجنگ نے خود کو ایک علاقائی ثالث کے طور پر پیش کیا تھا۔

فلسطین

نیوز ادارے سنہوا نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ایک فون کال میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ چین اس کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کن گینگ نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کو بتایا کہ بیجنگ جلد از جلد مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں فون کالز میں کن گینگ نے "دو ریاستی حل” کے نفاذ کی بنیاد پر امن مذاکرات کے لیے چین کی حمایت پر زور دیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eJFMtyf

No comments