Breaking News

کرغزستان حکومت کیخلاف بغاوت کی کوشش ناکام

کرغزستان کی حکومت نے بغاوت کی مبینہ کوشش کو ناکام بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بغاوت کی سازش کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔

ریاستی کمیٹی قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قبضے کیلئے مظاہروں کی تیاری کی جارہی تھی کرغزستان میں فسادات کی خفیہ تیاری کی گئی تھی۔

وسطی ایشیائی ملک کی سیکورٹی ایجنسی نے مبینہ طور پر بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے گروہوں میں سے 30 سے زائد گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔

قومی سلامتی کے ادارے نے بتایا کہ کرغزستان میں 30 سے زائد افراد کو مبینہ طور پر صدر جاپاروف کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ریاستی سیکورٹی سروس نے مزید کہا کہ گرفتاریاں مختلف فسادات اور مظاہروں کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے کے گروپ کی منصوبہ بندی کو ختم کرنے کے لیے کی گئیں۔

یہ گرفتاریاں شمالی قصبے چولپون-آتا میں وسطی ایشیا کے رہنماؤں کی دوسری میٹنگ کے اختتام کے چند دن بعد ہوئی ہیں۔ سربراہی اجلاس میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سمیت یورپی رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zsDamey

No comments