ایئرانڈیا کے طیارے کے ساتھ کیا ہوا؟ مسافر خوف میں مبتلا
ایئر انڈیا کی دہلی سے امریکا کے سان فرانسسکو جانے والی پرواز کو انجن میں خرابی کی وجہ سے روس کے مگدان کی طرف موڑ دیا گیا۔
ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پرواز بحفاظت روس میں اتار لی گئی ہے تکنیکی مسئلہ طیارے کے ایک انجن میں تھا۔
ایئر انڈیا نے کہا کہ دہلی سے سان فرانسسکو کی پرواز AI173، جس میں 216 مسافر سوار تھے اس کے انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی تاہم تمام مسافر محفوظ ہیں اور روس کے مگدان ہوائی اڈے پر ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے اور انہیں جلد از جلد ان کی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں گے طیارے کی جانچ کی جا رہی ہے اور ہم مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر دلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔
ایئرانڈیا کے طیاروں میں فنی خرابی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ چنئی سے سنگاپور جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو اس سال اپریل میں ملائیشیا کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9rhZOG0
No comments