Breaking News

اس سال کتنے افراد شاہی مہمان کے طور پر حج کریں گے

خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اس سال 1300 افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرایا جائے گا جن کا تعلق 90 ممالک سے ہوگا۔

خادم الحرمین شریفین جانب سے ہر سال دنیا بھر کے مختلف ممالک کی شخصیات کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کی روایت ہے۔ امسال بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 1300 افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرایا جائے گا جن کا تعلق 90 ممالک سے ہے اور اس کے لیے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سال 13 سو افراد شاہی مہمان ’’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘‘ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

،ضیوف خادم الحرمین الشریفین، پروگرام کے نگران اعلٰی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال شاہی مہمان کے طور پر حج کرنے والے افراد میں فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ بھی شامل ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Tr6dmUY

No comments