Breaking News

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ حملہ اور سمیت نیپالی اہلکار ہلاک

جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں بدھ کو امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ ہوئی ہے، واقعے میں مسلح شخص اور ایک سیکیورٹی افسر ہلاک ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ قونصل خانے کے قریب ایک شخص نے گاڑی کھڑی کی اور اسلحہ لے کر باہر نکلا، جس پر امریکی قونصل خانے پر تعینات سیکیورٹی اہل کاروں نے اس پر فائرنگ کر دی، جس سے مسلح شخص مارا گیا۔

تاہم فائرنگ کے تبادلے میں امریکی قونصل خانے پر تعینات نیپالی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فائرنگ سے کوئی امریکی شہری زخمی نہیں ہوا، نیز امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانہ سعودی حکام کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں رابطے میں ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dQTetHN

No comments