انتہائی ہولناک حادثہ : 25 مسافر جل کر کوئلہ بن گئے
بھارت میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جل کر کوئلہ بن گئے، لاشون کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مسافر بس میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، بدقسمت مسافر بس یاوتمال سے پونے جا رہی تھی جس میں 32 افراد سوار تھے کہ چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
بلڈھانہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایچ پی تمموڈ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا اور عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹس کے مطابق دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعےکی تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بس کو حادثہ ایکسپریس وے پر لگے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا جس سے بس الٹی ہوئی اور آگ لگ گئی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہولناک بس حادثے پر گہرا دکھ ہوا، میری دعائیں ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ 2 جنوری 2023 کو بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر ریلوں کے حادثے میں 50 افراد ہلاک اور 300 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/huiJN6C
No comments