Breaking News

اسٹریلیا کینیڈا برطانیہ کا یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ کی حکومتوں نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں حالیہ واقعات پر "سخت فکر مند” ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تشدد کے درمیان وہاں غیر قانونی بستیوں کو توسیع دینے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان حکومتوں کا کہنا ہے کہ بستیوں کی مسلسل توسیع امن کی راہ میں رکاوٹ ہے اور دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات کی کوششوں پر منفی اثر ڈالتی ہے ہم اسرائیل کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان فیصلوں کو واپس لے۔
آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانوی حکومتوں نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کو نشانہ بنانے والے تشدد کی مذمت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آباد ہزاروں فلسطینوں کو بے گھر کرنے کے ناپاک منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 5700 یہودی بستیوں کی اجازت دی گئی۔

اسرائیل کی جنونی قوم پرست حکومت نے توسیعی منصوبے پر امریکی دباؤ کو بھی مسترد کردیا ہے جب کہ اسرائیلی حکومت کے اس جارحانہ اعلان کے ستھ ہی فلسطینی قصبوں اور دیہاتوں میں یہودی آباد کاروں کی ہنگامہ آرائیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکا نے اسرائیل کے اس فیصلے کو دو ریاستی حل کی کوششوں کو سخت نقصان پہنچانے والا قدم قرار دیا ہے اور ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق امریکہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیرکے فیصلے سے سخت پریشان ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZVyPegk

No comments