مالی میں 63 سال بعد فرانسیسی زبان کی سرکاری حیثیت ختم
باماکو : براعظم افریقہ کے آٹھویں بڑے ملک مالی نے فرانسیسی زبان کی سرکاری حیثیت ختم کر دی جو سال 1960 سے بحیثیت سرکاری زبان رائج تھی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالی میں 1960 سے بحیثیت سرکاری زبان مرّوج فرانسیسی زبان کو نئے آئین کی رُو سے کام کی زبان کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 18 جون کو کروائی گئی رائے شماری میں 96،91 مثبت ووٹوں اور آئینی عدالت کے منظوری کردہ نئے آئین کی رُو سے اب فرانسیسی زبان سرکاری زبان نہیں رہی۔
نئے مروجہ آئین کے مطابق آج کے بعد ملک میں فرانسیسی زبان کو بطور کام کی زبان استعمال کیا جاسکے گا اور ملک میں بولی جانے والے 13 قومی زبانوں کو سرکاری زبانوں کا درجہ دے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فرانس کی سابقہ کالونی ‘مالی’ میں 1960 میں حصولِ آزادی کے بعد سے فرانسیسی زبان کو بحیثیت سرکاری زبان استعمال کیا جا رہا تھا۔
فیصلے کے مطابق ملک میں بولی جانے والی 13 قومی زبانوں کو باضابطہ طور پر سرکاری زبانوں کے طور پر تسلیم کیا جائے گا، مزید 70 مقامی زبانیں بشمول بمبارا، بوبو، ڈوگون اور منیانکا جن میں سے کچھ کو 1982 میں ایک فرمان کے ذریعے قومی زبان کا درجہ دیا گیا تھا کو برقرار رکھا جائے گا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TAarQPl
No comments