بھارتی فوج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ، افسران مفت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگے
بھارتی افواج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ بن گئی ہیں، 2010 سے اب تک بھارتی افواج میں 1080 کرپشن اسکینڈلز کے واقعات ہو چکے ہیں، فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کے لیے بھی قانون سازی کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت افواج میں کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کو سی ایس ڈی سے مفت شراب کی مراعات حاصل ہیں، جوانوں کے لیے صرف 4 بوتلیں جب کہ افسرانِ بالا کے لیے کوئی حد متعین نہیں ہے، جس پر بھارتی فوجی افسران مفت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگے ہیں۔
دوسری جانب فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کے لیے بھی قانون سازی کر لی ہے، جب کہ جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں، بھارتی فوجی افسران مفت کا راشن بھی ہڑپتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کارگل جنگ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کے کفن کی خریداری پر بھی میجر جنرل سمیت 3 افسران نے کروڑوں کی کرپشن کی، 2013 میں بھارتی ایئر فورس کے لیے ہیلی کاپٹر کی خریداری پر بھارتی چیف تیاگی نے کروڑوں روپے ہتھیائے۔
2017 میں رافیل طیاروں کی خریداری پر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کروڑوں کی کرپشن اور اقربا پروری کا الزام عائد کیا تھا، سپاہی سندو جوگی داس کے مطابق افسران جوانوں کا ویلفیئر فنڈ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں۔
بھارتی عوام یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا کرپشن میں ڈوبی بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟ کیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی سینا عیاشیوں، اقربا پروری اور سیاست کی نذر ہو رہی ہے؟
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sZL5pnO
No comments