سعودیہ نے نجی اداروں کے ملازمین کے لیے اہم فیصلہ کرلیا
سعودی عرب کے ہیومن ریسورس فنڈ ’’ہدف‘‘ کی جانب سے ملازمیں کے ’ہنر‘ کو بڑھانے کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے، نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے نئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔
’مھارات‘ کے نام سے موسو ٹریننگ پروگرام کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ایک ٹریننگ پروگرام کا دورانیہ 10 دنوں پر محیط ہوگا جس میں عام قسم کی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا۔
ہیومن ریسورس فنڈ ’’ہدف‘‘ کے مطابق دوسرے ٹریننگ پروگرام کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا جس میں اسپیشل پیشہ ورانہ مہارتوں میں دسترس پیدا کرنے کے لیے ٹریننگ دی جائے گی۔
اس حوالے سے ہدف کا کہنا ہے کہ نئے اور پرانے ملازمین دونوں ہی اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹریننگ کا مقصد ملازمین کی پیشہ ورانہ لیاقت اور استعداد میں بہتری لانا اور انھیں مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، اس کے لیے ممتاز جامعات اور ٹریننگ اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/e4OliCX
No comments