Breaking News

ترکیہ نے کینسر مریضوں کیلیے دروازے کھول دیے

شمال مغربی شام میں سرحد کی بندش کے احتجاج کے بعد کینسر کے مریض ترکی کا رخ کر رہے ہیں۔

ایک اہم کراسنگ کے دوبارہ کھلنے کے بعد کینسر کے مریضوں کو ایک بار پھر ضروری طبی دیکھ بھال تک رسائی کے لیے شمال مغربی شام سے ترکی جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ شام میں اپوزیشن کے زیرِکنٹرول علاقے سے کینسر کے مریضوں کی سرحد پار سے ترکی منتقلی کا سلسلہ بدھ کے روز باب الحوا سرحدی گزرگاہ کے ذریعے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

فروری میں ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد ریفرل سسٹم بند ہو گیا تھا لیکن 5 جون کو دوبارہ شروع ہو گیا۔

تاہم، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے باب الحوا کو اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کے لیے ضروری اجازت کی توسیع پر اتفاق کرنے میں ناکام ہونے کے بعد یہ اجازت 10 جولائی کو ختم ہو گئی، اور کراسنگ کو بند کر دیا گیا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Pyf0eYd

No comments