Breaking News

اسرائیل کے ایٹمی سائنسدانوں نے دھمکی دیدی

اسرائیل میں متنازع عدالتی اصلاحات بل پر عوام میں شدید غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے۔

اس بحران میں ایٹمی سائسندانوں نے بھی کام چھوڑ کر مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سائنس دانوں کے ایک گروہ کے احتجاجاً عہدوں سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ کی طرف سے منظور ہونے والے بل پر ایٹمی سائنسدانوں نے سر جوڑ لیے ہیں اور وہ کسی حتمی فیصلے پر پہنچنے کے لیے اتفاق رائے پیدا کر رہے ہیں۔

استعفی کی دھمکی دینے والے سائنسدانوں کا شمار ان ذمہ داروں میں ہوتا ہے جو اپنے کندھوں پر ایٹمی صلاحیت کا بار اٹھائے ہوئے ہیں۔ یہ سینئر سائنسدان جوہری صلاحیتوں کے فروغ اور ایٹمی پروگرام کے ذمہ دار بھی ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے شدید مظاہروں اور مخالفت کے باوجود عدالتی اصلاحات کا بل منظور کیا ہے بل کے حق میں حکومتی اتحاد کے 64 اراکین نے ووٹ دیا، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے ترمیم کا بائیکاٹ کیا گیا۔

بل پاس ہونے سے انتہائی دائیں بازو کے بنجمن نیتن یاہو کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے، الجزیرہ کے مطابق فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس قانون کی مدد سے اسرائیلی حکومت کے لیے ایسی پالیسیوں کو آگے بڑھانا آسان ہو جائے گا جو اس کے ’’دائیں بازو‘‘ کے ایجنڈے کو پورا کرتی ہیں۔

اسرائیلی سپریم کورٹ انتہا پسند حکومت کے بعض فیصلوں کو ’غیر معقول‘ ہونے کی بنیاد پر کالعدم کر دیتی تھی، اب ایسا نہیں ہو پائے گا کیوں اس قانون سے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود ہو گئے ہیں۔

اسرائیل میں متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، پُر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فورسز اور پولیس نے طاقت کا بھر پور استعمال کیا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/K5nu1Zh

No comments