Breaking News

ہزاروں پینگوئن ساحل پر مردہ پائے گئے

یوراگوئے کے ساحل پر 2,000 پینگوئن پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی یوراگوئے کے ساحل پر گزشتہ 10 دنوں میں تقریباً 2,000 پینگوئن مردہ نظر آئے ہیں اور اس کی وجہ ایویئن انفلوئنزا نہیں لگتی بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بتائے جارہے ہیں۔

وزارت ماحولیات کے شعبہ حیوانات کی سربراہ کارمین لیزاگوئین نے کہا کہ میجیلانک پینگوئن جن میں زیادہ تر نوعمر تھے بحر اوقیانوس میں مردہ حالت میں پائے گئے اور انہیں یوراگوئے کے ساحلوں تک پہنچایا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مردہ پائے گئے پینگوئن کے تمام نمونے ایویئن انفلوئنزا کے لیے منفی آئے ہیں۔

میجیلانک پینگوئن جنوبی ارجنٹائن سے موسم سرما میں کھانے اور گرم پانیوں کی تلاش میں شمال کی طرف ہجرت کرتے ہیں یہاں تک کہ برازیل کی ریاست ایسپریتو سانٹو کے ساحل تک پہنچ جاتے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dHLgEvq

No comments