Breaking News

عراق نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کرنے والے گستاخ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

عراق : عراق نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کرنے والے گستاخ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سویڈش حکام سے گستاخ کو عراقی حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عراق نے سویڈن میں قرآن کی توہین کرنے والے گستاخ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے، عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل کے میمورنڈم میں زور دیا کہ انٹرپول ملزم کی گرفتاری کی صورت میں عراق کومطلع کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکے۔

]عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے میمورنڈم میں وزارت داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے "فوری طور پر عرب اور بین الاقوامی پولیس ڈائریکٹوریٹ کو ملزم سلوان صباح متی مومیکا کی گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں آگاہ کرتے اسے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

میمورنڈم میں کہنا تھا کہ ملزم عراقی پینل کوڈ کے آرٹیکل (1)/372 کی دفعات کےتحت عراقی عدلیہ کو مطلوب ہے، توقع ہے عالمی ادارے اشتہاری ملزم کو پکڑنے اور اسے عراق کے حاولے کرنے میں مدد کریں گے‘۔

میمورنڈم میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملزم کی گرفتاری کی صورت میں عراقی عدلیہ کو مطلع کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکے

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والا عراقی ہے، اس لیے ہم سویڈش حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے عراقی حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ اس پر عراقی قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جاسکے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DBzStOR

No comments