یوکرین امریکی کلسٹربموں کو روسی سرزمین پر استعمال نہیں کرے گا
یوکرین نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کو روسی سرزمین پر استعمال نہیں کرے گا۔
یوکرینی وزیردفاع اولیکسی رزنیکووف نے امریکی کلسٹر گولہ بارود کے استعمال سے متعلق اپنی حکمت عملی اور بنیادی اصولوں سے متعلق وضاحت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کلسٹر بموں کو روسی سرزمین پر استعمال نہیں کرے گا بلکہ صرف ان علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یوکرینی حصہ ہیں جن پر روسی قابض ہیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کی اموات کو خطرے میں ڈالنے کے بجائے کلسٹر بموں کو روسی فوج کے قریبی علاقوں میں استعمال کیا جائے گا تاکہ دشمن کی دفاعی لائنوں کو توڑنے میں آسانی ہو اور ہمارے فوجیوں سمیت انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
امریکا نے یوکرین کو نئے فوجی پیکچ میں کلسٹر بم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے کلسٹر بم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو پہلی بار کلسٹر بم فراہم کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا نے روس کی یوکرین پر یلغار پر یہ قدم اٹھایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یوکرین کو گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے، 800 ملین ڈالر کے فوجی پیکج سے یوکرین کو نفسیاتی برتری حاصل ہوگی، نیز یوکرین کو دیے گئے کلسٹر بم کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8AW7NFh
No comments