Breaking News

امریکی ڈاکٹر کی پُراسرار موت نے حکام کو چکرا کر رکھ دیا

امریکا کی ریاست مشی گن میں پُراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر بولیک پایان کی موت کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر بولیک پایان گزشتہ سال دسمبر میں لاپتا ہوگئے تھے جن کی لاش ایک ہفتے بعد تالاب سے ملی تھی۔

بولیک پایان کو 22 دسمبر کی شام جیکسن میں ہینری فورڈ ایلیجینس ہیلتھ اسپتال سے واپس روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق وہ پیدل گھر کی طرف جا رہے تھے اور بعد میں لاپتا ہوگئے تھے۔

27 دسمبر کو ماہر نفسیات کی لاش ان کے گھر کے قریب موجود تالاب سے برآمد کی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کی رپورٹ اب منظرِ عام پر آگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بولیک پایان کی موت کا سبب تالاب میں ڈوبنا اور ہائپوتھرمیا و کیٹامین کا نشہ بتایا گیا لیکن حمتی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے مطابق کیٹامین ڈپریشن کے علاج کیلیے استعمال کی جاتی ہے اور اس کے کچھ منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔

امریکن ایڈکشن سینٹرز کے مطابق دوا کو شاذ و نادر ہی زیادہ مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا تعلق حادثاتی چوٹ اور گرنے، ڈوبنے، گاڑیوں کے حادثات اور ہائپوتھرمیا سے ہو سکتا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CfOT6jE

No comments